Aaj Logo

شائع 24 مئ 2024 06:51pm

بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا کی اہلیہ سے علیحدگی؟

بھارتی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان ہاردک پانڈیا کی اپنی اہلیہ سے علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا وائرل ہونے لگیں۔

جوڑے کے درمیان علیحدگی کے حوالے سے دونوں شخصیات کی جانب سے تصدیق کا تردید تاحال نہیں کی گئی ہے۔

رواں برس ہونے والے آئی پی ایل 2024 کے ایڈیشن میں ہاردک پانڈیا کی جانب سے خراب کارکردگی رہی جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی اہلیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔

تاہم اب ریڈٹ پر موجود ایک صارف نے دونوں کے درمیان علیحدگی کا ذکر کیا ہے۔

ریڈٹ پر لکھی جانے والی پوسٹ میں صارف نے بتایا کہ یہ قیاس آرائیاں ہیں مگر ہاردک پانڈیا اور ان کی بیوی ایک دوسرے کے لیے سوشل میڈیا پر کوئی پوسٹ اپ لوڈ نہیں کررہے جس سے شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ دونوں کے درمیان فاصلہ بڑھ چکا ہے.

فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر نتاشا اسٹینکووچ اپنے نام کے ساتھ پانڈیا لکھتی تھیں مگر اب نتاشا کی پروفائل سے ہاردک کا نام ہٹا دیا گیا ہے۔

پوسٹ میں مزید لکھا گیا کہ نتاشا کی سالگرہ 4 مارچ کو تھی لیکن پانڈیا نے بیوی کی سالگرہ کے موقع پر انہیں مبارک باد سے متعلق کوئی پوسٹ شئیر نہیں کی۔

خیال رہے ہاردک پانڈیا نے 31 مئی 2020 کو بالی وڈ اداکارہ نتاشا اسٹینکوچ کے ساتھ ممبئی کی ایک عدالت میں شادی کی تھی، دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے۔

Read Comments