وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کابینہ اجلاس میں اداروں کے خلاف نفرت انگیز بیانیے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان اور دیگر کے خلاف قانونی کارروائی کی منظوری دے دی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 8 واں اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری، آئی جی اور متعلقہ سیکرٹریز و حکام نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز بیانیہ پر بانی پی ٹی آئی اور دیگر کے خلاف قانونی کارروائی کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں پنجاب اسکلز ڈویلپمنٹ فنڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر احمد علی خان کی تعیناتی کی منظوری دی گئی جبکہ بورڈ آف راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے 2 ٹیکنیکل ایکسپرٹس طاہر مسعود اور شیخ محمد محمود کی نامزدگی کی بھی منظوری دی گئی۔
علاوہ ازیں پامکو اور ایرانی کمپنی ایم ایم آئی سی کے ساتھ سیٹلمنٹ، 12 رکنی کابینہ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے یونیورسل ہیلتھ انشورنس کی تشکیل نو، پنجاب رورل سسٹین ایبل واٹر سپلائی اینڈ سینی ٹیشن کے لئے اسد اللہ کی چیف ایگزیکٹو آفیسر کی حیثیت سے تعیناتی کی منظوری دی گئی۔
سرگودھا میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا قیام، پنجاب انوائرمنٹ اینڈ کلائمنٹ چینچ انڈومنٹ فنڈ کمپنی کا قیام، پنجاب انوائرمنٹ انڈوومنٹ فنڈ کے لئے کمپنیز ایکٹ 2017 کے تحت کمپنی اور دوران ملازمت وفات پانے والے پی ایس پی پولیس افسران کے اہل خانہ کے لئے مالی امداد کی منظور دی گئی۔
پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کی آسامی کے لیے ڈاکڑ امجد کی تعیناتی، پنجاب ایگریکلچر فود اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کی آسامی کے لیے ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا کی تعیناتی کی منظور دی گئی۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان مسلسل اداروں کے خلاف نفرت انگیز بیانیہ بنا کر شیخ مجیب الرحمان بننے کی کوشش کررہے ہیں، ان سے مل کر باہر آنے والے بھی اسی بیانیہ کا پرچار کرتے ہیں جس پر کابینہ نے ان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے.
وزیر اطلاعات پنجاب کا کہناتھا کہ نے ہنگامی پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہمارے لیے سب سے پہلے پاکستان ہے اگر ہم سے کوئی نہیں ہوگا تو کوئی فرق نہیں پڑے گا، ہوم ڈیپارٹمنٹ اس ضمن میں جلد اقدامات کرے گا۔
عظمیٰ بخاری کا بریفنگ میں پنجاب ہتک عزت بل کے حوالے سے کہنا تھاکہ گورنر پنجاب کا بیان سنا انہوں نے پڑھے بغیر ہی اسے واپس بھیجنے کااعلان کردیا۔
انہوں نے بتایا کہ مریم نواز کی صدارت پنجاب کابینہ کاآٹھواں اجلاس ہوا، اجلاس میں پنجاب کابینہ نے مہنگائی کنٹرول کرنے پر مریم نواز کو خراج تحسین پیش کیا۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ چاول کی قیمت سو روپے فی کلو قیمت کم ہوئی ہے، گیس سلنڈر 35 سو روپے سے 25 سو روپے پر آگیا، آٹا، گھی، ٹرانسپورٹ سب سستے ہوئے ہیں، ٹیکس فری آئی ٹی زون کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے بتایا کہ اجلاس میں 12 رکنی کابینہ اسٹینڈ نگ کمیٹی برائے یونیورسل ہیلتھ انشورنس کی تشکیل نو کی بھی منظوری دے دی گئ ہے۔ ، عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ پنجاب کابینہ نے سکلڈ ڈویلپمنٹ فنڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر احمد علی خان کی تعیناتی، بورڈ آف راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں 2 تکنیکی ماہرین، طاہر مسعود اور شیر محمد محمود کی نامزدگی کی منظوری بھی دی گئی، کمیٹی برائے یونیورسل ہیلتھ انشورنس کی تشکیل نو کی بھی منظوری دی گئی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے ڈی جی کے لیے ڈاکٹر امجد اور ایگری کلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے ڈی جی کے لیے ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔