Aaj Logo

شائع 24 مئ 2024 02:32pm

عوام بجلی لوڈ شیڈنگ کے ذمہ داروں پر صبح، دوپہر، شام لعنت بھجیے، امین گنڈا پور

Welcome

وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈہ پور نے عوام سے اپیل کی ہے کہ بجلی لوڈ شیڈنگ کے ذمہ داروں پر صبح ،دوپہر اور شام لعنت بھیجے۔

انہوں نے کہا کہ اپنا حق لینا جانتے ہے ہم نے وفاق کو 15 دن کا وقت دیا ہے جب ٹائم لائن پوری ہوگی پھر ہم ان کو بتائیں گے، بٹن کس کا ہے اور صوبہ کس کا ہے۔

علی امین گنڈہ پور نے مزید کہا کہ ’پھر بتاؤں گا کہ صوبائی خود مختیاری کیا ہے اور اپنا حق کیسے لینا ہے‘۔

Read Comments