بھارتی کرکٹ ٹیم کے حوالے سے سابق آسٹریلوی کھلاڑی چرچہ میں ہے، اس کی ایک بڑی وجہ ہے جسٹن لانگر کی بی سی سی آئی پر کڑی تنقید۔
حال ہی میں سابق آسٹریلوی بلے باز جسٹن لانگر کی جانب سے بھارتی کرکٹ ٹیم سے متعلق تنقید بھی کی ہے اور انکشاف بھی کر دیا ہے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے حالیہ کوچ راہول ڈریوڈ کے متبادل کے طور پر مختلف نام زیر غور تھے، جن میں سابق آسٹریلوی بلے باز جسٹن لانگر کا نام بھی شامل تھا۔
تاہم جسٹن لانگر کے بیانات کے باعث انہیں اس متبادل کوچز کی فہرست سے ’آؤٹ‘ کر دیا ہے۔ آسٹریلوی سابق کھلاڑی کی جانب سے بھارتی کرکٹ ٹیم اور بورڈ میں سیاست ہونے کا انکشاف کیا ہے۔
میچ ہارنے پر نیتا امبانی کا روہت شرما اور ہاردک پانڈیا کو واضح پیغام
جسٹن لانگر کا کہنا تھا کہ اس قسم کی نوکریاں انسان کو تھکا دیتی ہیں۔ جبکہ سابق غیر ملکی کھلاڑی نے بھارتی کھلاڑی کے ایل راہول کے ساتھ ہونے والی بات چیت کا بھی تذکرہ کر دیا ہے۔
ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کی فائنلسٹ ٹیمیں کل پھر ٹکرانے کو تیار 295
جس میں راہول کی جانب سے لانگر سے کہنا تھا کہ سیاست اور دباؤ آئی پی ایل ٹیمز کے کوچز سے 1000 فیصد زیادہ بھارتی کرکٹ ٹیم کا کوچ برداشت کر رہا ہے۔
بی بی سی کو دیے گئے انٹرویو میں جسٹن کا کہنا تھا کہ میں نے 4 سال آسٹریلوی ٹیم میں کوچ کی ذمہ داریاں نبھائی ہیں، مجھے معلوم ہے کہ یہ نوکری تھا دینے والی ہے۔
پاکستان کی ٹیم اچھی ہے، مضبوط فاسٹ بولر ہیں، روہت شرما 1
سابق آسٹریلوی بلے باز جسٹن لانگر کے بیان پر بھارتی میڈیا سمیت سوشل میڈیا صارفین نہ صرف سابق غیر ملکی کھلاڑی پر تنقید کر رہے ہیں، بلکہ ان سے متعلق منفی خبریں بھی پھیلا رہے ہیں۔