تفصیلات کے مطابق سابق اداکارہ اور ماڈل زینب جمیل پرلاہورمیں قاتلانہ حملہ ہوا۔
واقعہ کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی ہے۔
سی سی ٹیوی میں موٹر سائیکل پر سوار دو حملہ آوروں کو اس وقت زینب پر فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جب وہ اپنے سیلون کے سامنے اپنی گاڑی سے اتر رہی تھیں۔ ملزمان فائرنگ کر کے فرار ہوگئے، اس واقعے میں زینب کو 6 گولیاں لگیں۔
پولیس نے زینب جمیل کے ماموں کی مدعیت میں دو نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
زینب نے اپنے بیان میں کہا کہ انہیں فون پر بھی سنگین دھمکیاں مل رہی تھیں ، انہیں دھمکی آمیز خطوط بھی بھیجے گئے۔ تاہم وہ ملزمان کو نہیں جانتی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ زینب جمیل نے اپنے شوہرپربھی شک ظاہر کیا ہے۔ ان دونوں کے درمیان دوسال سے اختلافات چل رہے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کا جلد سے جلد سراغ لگا کر انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔