Aaj Logo

اپ ڈیٹ 24 مئ 2024 03:25pm

شدید گرمی کی لہر آج بھی برقرار، کون سے صوبوں میں زیادہ گرمی پڑیگی ؟

ملک میں آج بھی شدید گرمی کی لہر برقرار ہے، پنجاب اور سندھ میں ہیٹ ویو نے عوام کے ہوش اڑا دیے۔

ملک بھر میں آج کل سورج آگ برسا رہا ہے، مختلف شہروں میں گرمی کی لہر نے شہریوں کو جھلسا دیا ہے۔

ایک جانب شدید گرمی ہے تو دوسری جانب شہریوں کو بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے عذاب کا بھی سامنا ہے۔

نواب شاہ، دادو، موہن جو دڑو اور جیکب آباد میں پارے نے نصف سینچری کی ( پارہ 50 ڈگری سینٹی گریڈ رہا) ، جب کہ گرمی کی شدت 54 ڈگری محسوس کی گئی۔

اسلام آباد اور پشاور میں 41 ڈگری کی گرمی کی شدت 43 محسوس کی گئی۔ جس نے شہریوں کو جھلسا دیا۔

حیدرآباد میں پارہ 46 پر پہنچا، جب کہ کراچی میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ کی گرمی کی شدت 44 محسوس کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گرمی کی شدت جون کے پہلے ہفتے تک برقرار رہ سکتی ہے۔

ماہرین کا مشورہ ہے کہ شہری تیز دھوپ میں گھروں سے نہ نکلیں اور پانی کا زیادہ استعمال کریں۔

Read Comments