پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے انتقامی سیاست نہ کرنے کا اعلان کردیا۔
جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمیں کسی سے انتقام نہیں لینا، اس کے باوجود کہ ظلم بھی ہمارے ساتھ ہورہا ہے ہماری طرف سے سب کے لیے عام معافی ہے۔
کسی کو غائب کیا تو شدید احتجاج کریں گے، سڑکوں پر بھی نکلیں گے، عمر ایوب
انہوں نے کہا کہ ہم کہتے ہیں ملک اور قوم کی خاطر سیز فائر ہونا چاہیے، ”کلیش آف ٹائیٹنز“ ختم ہونا چاہیے۔
بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ وہ ملک کی معیشت ، آئین اور قانون کی بالادستی کی خاطر بات کرنا چاہتے ہیں۔