Aaj Logo

اپ ڈیٹ 23 مئ 2024 10:22pm

بیوی بیٹیوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والا ڈارک ویب سے وابستہ شوہر گرفتار

کراچی کے ضلع وسطی میں ویمن پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے آن لائن احکامات پر بیوی بچوں پر تشدد کرکے ویڈیوز بنانے والا شخص گرفتار کرلیا۔

ایس ایچ او ویمن ارم امجد کے مطابق بیوی بچوں پر تشدد کرنے والے ملزم کو چھاپے کے بعد گرفتار کیا گیا ہے جبکہ اس کی بیوی اور چار بچوں کو بازیاب بھی کروایا لیا گیا، ملزم کے مطابق اس کو بیرون ملک سے ای میل کے ذریعے ٹاسک ملتا تھا۔

ایس ایچ او ویمن کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کو ہر ٹاسک کی ویڈیو بنا کر واپس ای میل کرنا ہوتی تھی، گرفتار ملزم نے بیوی کے جسم پر زخم دیے اور تشدد بھی کیا، ملزم کو اگلا ٹاسک اپنی بیٹی کی ویڈیو بنانے کا ملا تھا۔

پولیس ایس ایچ او ارم امجد نے بتایا کہ ملزم تشدد، جنسی ہراسگی اور دیگرشرمناک کام بھی کرتا رہا ہے۔ متاثرہ خاتون کی بہن کی جانب سے درخواست ملنے پر ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ویڈیو گیم میں بار بار شکست، لڑکے نے لڑکی کا سر پتھروں سے کچل دیا

پولیس کو کارروائی کے دوران لیپ ٹاپ اور دیگر اشیا بھی ملی ہیں جبکہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

متاثرہ بیوی کے ہوشرُبا انکشافات

اس حوالے سے ملزم طاہر کی بیوی نے کئی انکشافات کئے ہیں۔

ناظم آباد رضویہ سوسائٹی کے رہائشی ملزم طاہر کے خلاف اہلیہ کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا کہ طاہر اسکول ٹیچر اور چار بچوں کا باپ ہے، جس سے کچھ عرصہ سے جھگڑا چل رہا تھا۔

متاثرہ بیوی ایلیا نے بتایا کہ میرا شوہر طاہر شکی مزاج ہے، مجھ پر اور بچوں پر فطری اور غیر فطری تشدد اور زبردستی کرتا ہے۔

ملزم کی بیوی نے ایف آئی آر میں بتایا کہ ملزم غیرمردوں کو گھر بلاکر بدکاری کی دعوت دیتا اور مجھےغیرمردوں کے ساتھ بدکاری کے لیےمجبورکرتا۔

متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ وہ 12 سال میں کئی بار گھر چھوڑ کر گئیں لیکن والدین نے پھر تصفیہ کرادیا۔

انہوں نے کہا کہ میری 16 سالہ بیٹی میٹرک کی طالبہ ہے، ملزم نے اس کی برہنہ تصاویر بنائیں، مجھے بلیک میل کرکے دوستوں کے ساتھ جنسی ملاپ کے راغب کیا۔

متاثرہ خاتون نے کہا کہ میرا شوہر مکمل طور پر غیر فطری اور جنسی حرکات میں مشغول رہتا ہے، شوہر طاہر بچوں کو بھی اس گھناؤنے کام میں ملوث کرنے کی دھمکیاں دیتا ہے، جس کے بعد میں نتے تنگ آکر غیر ملک میں مقیم اپنی بڑی بہن ہما رضوی سے رابطہ کیا، بہن کو بتایا کہ مجھے اوربچوں کو شوہر طاہر مرزا سے تحفظ فراہم کیا جائے، میں نے بہن کو بتایا کہ شوہر طاہر نے مجھے اور بچوں کو قید کر رکھا ہے، جس کے بعد پولیس نے میرے شوہر طاہر عباس ولد حسین مرزا سے مجھے اوربچوں کو بازیاب کرایا۔

بیوی ایلیا نے کہا کہ میرا مطالبہ ہے کہ شوہر طاہرعباس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، طاہر میری اور بیٹیوں کی برہنہ تصاویر بنانے اور تشدد کرنے میں ملوث ہے۔

ملزم کا بیان

لیاقت آباد ویمن پولیس اسٹیشن کے ہاتھوں گرفتار ملزم نے بھی کئی انکشافات کئے ہیں۔

گرفترا ملزم نے بتایا کہ ڈیڑھ سال پہلے اس نے باتھ روم میں کیمرہ لگایا تھا لیکن پھر وہ بند کر دیا تھا۔

ملزم نے دعویٰ کیا کہ میں ویب سائٹ پر کوئی ویڈیو اپلوڈ نہیں کی، ویب سائٹ والوں کے پاس میرا موبائل نمبر پتہ نہیں کہاں سے آگیا، جس سے وہ مجھے واٹس ایپ پر رابطہ کرتے تھے۔

Read Comments