Aaj Logo

شائع 23 مئ 2024 04:57pm

وفاقی وزیر داخلہ نے نیشنل رجسٹریشن پالیسی بنانے کا فیصلہ کر لیا

محسن نقوی کی زیر صدارت نادرا سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے نیشنل رجسٹریشن پالیسی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت نادرا سے متعلق جائزہ اجلاس میں اہم پیش رفت سامنے آئی اجلاس میں نیشنل رجسٹریشن پالیسی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیر داخلہ کے مطابق پالیسی سے شہریت کے انداراج کو شفاف اور فول پروف بنایا جائے گا، شناختی کارڈ اورشہریت کا مستند ہونا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ اس پالیسی پر تمام صوبوں کا اتفاق رائے بھی حاصل کرنا ہوگا، یونین کونسل کو اس ضمن میں بنیاد کا درجہ حاصل ہے نادرا کی یونین کونسلز تک رسائی اس سلسلے میں انتہائی ضروری ہے۔

اجلاس میں چھ بڑے شہروں میں نادرا سنٹرز میں اضافے کے پلان کا جائزہ لیا گیا جبکہ وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ عوام کی سہولت کیلئے خدمت مراکز میں بھی نادرا کاونٹرز کا بھی آغاز کیا جائے گا۔

Read Comments