برطانوی وزیر اعظم رشی سونک لندن میں مہم سے قبل معروف صحافی کو باہر پھینکوا دیا ہے، واقعے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر دیا ہے۔
ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق لندن میں وزیر اعظم رشی سونک کی جانب سے ایکس سیل سینٹر میں مہم ریلی میں شرکت کرنا تھی، جبکہ یہ مہم لائیو ٹی وی پر لانچ ہونے جا رہی تھی۔
تاہم اسکائی نیوز کے صحافی ڈیرن مک کیفرے کو سیکیورٹی پر معمور اہلکاروں کی جانب سے دھکا دیتے ہوئے تقریب سے باہر نکال دیا گیا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کوریڈور میں انتظار کرتے صحافی اور ان کے کیمرہ کریو کو سیکیورٹی اہلکاروں نے زبردستی باہر نکالا، جبکہ صحافی اور ان کی ٹیم کا سامان اندر روم میں ہی موجود تھا جہاں تقریب ہونے والی تھی۔
برطانوی وزیر اعظم کا قبل از وقت عام انتخابات کا اعلان
واقعے کے دوران صحافی مک کیفرے اطمینان بخش دکھائی دیے، جبکہ صحافی کی جانب سے الزام عائد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے زبردستی ہٹایا گیا ہے، ہم صرف اسکائی نیوز پر انٹرویو لینا چاہتے تھے، مگر بدقسمتی سے ہمیں یہ کہا گیا کہ تقریب کے مقام پر پول ارینجمنٹس ہیں جس کے باعث ہمیں اجازت نہیں دی گئی۔
ہم مہم کی تقریب کو ریکارڈ کرنے آئے تھے، جہاں وزیر اعظم کا ا گلے چند لمحوں میں ہمارے ساتھ انٹرویو متوقع تھا۔
واضح رہے اسی تقریب کے دوران وزیر اعظم رشی سونک کی جانب سے قبل از انتخابات کرانے کا اعلان کیا گیا ہے جو کہ 4 جولائی کو ہونے جا رہے ہیں۔