بورےوالا میں اوباش نوجوان نے 9 سالہ طالبہ پر تیزاب پھینک دیا۔
ابتدائی تفصیلات کے مطابق تیزاب سے لڑکی کا چہرہ، سر اور جسم کے مختلف اعضا جھلس گئے۔ پولیس کے مطابق طالبہ اسکول سے واپس گھر جا رہی تھی۔
پولیس نے طالبہ کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا جبکہ ملزم فرار ہو گیا۔ پولیس نے دعویٰ کیاکہ ملزم کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔