Aaj Logo

شائع 23 مئ 2024 02:01pm

بالاکوٹ میں ریچھ نے حملہ کرکے 3 بچوں کی ماں کو جان سے مار ڈالا

مانسہرہ: بالاکوٹ کےعلاقے جگن میں ریچھ نے حملہ کرکے 3 بچوں کی ماں کو جان سے مار ڈالا ہے۔

اس حوالے سے لواحقین نے بتایا کہ خاتون کو تشوشناک حالت میں کنگ عبداللہ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکی۔ انہوں ںے بتایا کہ بالاکوٹ کے مختلف علاقوں میں ریچھ کے حملے معمول بن گئے ہیں۔

لواحقین نے حکام سے اپیل کی کہ وہ جنگلی جانوروں کو رہائشی علاقے سے دور کرنے کے لیے عملی اقدامات کریں۔

Read Comments