Aaj Logo

شائع 23 مئ 2024 11:30am

80 کلو کا وزن اٹھانے کے مقابلے کے دوران کھلاڑی ہلاک

ویٹ لفٹنگ کے دوران کئی ایسے واقعات پیش آتے ہیں، جس میں کھلاڑی زخمی بھی ہو جاتے ہیں، لیکن کچھ ایسے واقعات ہیں جن میں کھلاڑی جان سے بھی چلے جاتے ہیں۔

حال ہی میں روس میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں اسٹرانگ مین مقابلے جاری تھے، کہ اسی دوران پاور لفٹر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا ہے۔

ایکس پر ایک صارف کی جانب سے ویڈیو اپلوڈ کی گئی تھی، جس میں پاور لفٹر کی اندوہناک موت سے متعلق ویڈیو اپلوڈ کی گئی تھی، جو کہ سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر رہی تھی۔

روس کے شہر تیومین میں اسٹرانگ مین کے مقابلے جاری تھے کہ اسی دوران پاور لفٹر کو 80 کلو گرام کا وزن اٹھانا تھا، اگرچہ پاور لفٹر نے تین مرتبہ وزن اٹھایا، لیکن اس کے بعد جو ہوا وہ سب کو افسردہ کر گیا ہے۔

موت سے چند گھنٹے پہلے ظاہر ہونے والی سائنسی نشانیاں

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاور لفٹر نے 3 مرتبہ بھاری وزن اٹھایا، جس پر ریفری نے بھی پاور لفٹر کو اشارہ کیا، تاہم اس پر پاور لفٹر کی باری ختم ہو گئی۔

باری ختم ہوتے ہین ریفری کی توجہ بھی دوسرے پاور لفٹر کی جانب ہو گئی، لیکن جیسے ہی پہلے پاور لفٹر نے وزن زمین پر رکھ کر ٹھنڈی سانس لی تو فورا لڑ کھڑا کر زمین پر گر گیا۔

موت سے قبل مریضوں کے آخری 3 الفاظ کیا ہوتے ہیں؟ نرس کا انکشاف

پاور لفٹر کچھ اس انداز سے گرا جیسے کہ اس کے پیروں سے جان ہی نکل گئی ہو اور فورا ہی زمین پر گر پڑا۔

ذرائع کے مطابق پاور لفٹر موقع پر ہی موت کا شکار ہو گیا، جبکہ پاور لفٹر نے سوگواران میں ایک بچہ اور بیوہ کو چھوڑا ہے۔

Read Comments