کراچی میں کم عمر بچوں سے بدفعلی کے الزام میں 6 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے، جبکہ بچوں کو بھی بازیاب کرا لیا ہے۔
کراچی پولیس کی جانب سے بروقت کاروائی کرتے ہوئے کم عمر بچوں سے زیادتی کرنے اور انہیں بدفعلی کے لیے سپلائی کرنے والے گینگ کے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ملمزان 200 250 روپے کی لالچ دے کر کم عمر بچوں کو بدفعلی کا نشانہ بناتے تھے جبکہ ان کی ویڈیوز بھی بنائے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
ایس پی اورنگین ٹاؤن سعد بن عبید کی جانب سے کامیاب کاروائی پر بتایا کہ گرفتار کیے گئے ملزمان 200 250 روپے کی لالچ دے کر 12 سے 14 سال کی عمر کے کم عمر بچوں کو زیادتی کا نشانہ بناتے تھے، جبکہ انہی بچوں کو آگے سپلائی بھی کرتے تھے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گینگ کے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ 3 بچوں کو بھی بازیاب کرا لیا گیا ہے۔
حکام کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے بنائی گئی کئی ویڈیوز بھی برآمد کر لی گئی ہیں۔
واضح رہے کراچی پولیس کی جانب سے 11 مئی کو لاپتہ ہونے والے بچے کی بازیابی کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی تھیں، جس میں پولیس کو بڑی کامیابی ملی ہے۔