پاکستان خیبرپختونخوا میں بشام کے مقام پر دہشت گردانہ حملے میں ہلاک 5 چینی شہریوں کے ورثا کو تقریباً 70 کروڑ معاوضہ ادا کرے گا۔
ذرائع کے مطابق آئندہ ماہ بیجنگ کا دورہ کریں گے اور وہ ہر شعبے میں تعاون کو مزید بڑھانے اور سی پیک کے دوسرے مرحلے کے آغاز کے لیے پرامید ہیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ بشام واقعے کے چینی متاثرین کو فوری طور پر معاوضے کی ادائیگی کی جائے۔
چینی حکومت نے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر کام کرنے والے اپنے شہریوں کو لے جانے والی بس پر مہلک دہشت گردانہ حملے کی مکمل تحقیقات اور ہلاکت خیز حملے کے بعد اپنے شہریوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
پاکستان نے دہشت گردی کے اس گھناؤنے فعل کی شدید مذمت کی تھی اور چین سے وعدہ کیا تھا کہ حکومت دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گی۔