Aaj Logo

اپ ڈیٹ 22 مئ 2024 11:07pm

میڈیکل کالجز کی اضافی فیس، وزیر اعظم کا نوٹس، 25 رکنی کمیٹی تشکیل

پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی غیر قانونی اور اضافی فیسوں پر وزیر اعظم نے طلبہ اور والدین کی اپیلوں کا نوٹس لیتے ہوئے ملک میں میڈیکل ایجوکیشن کے مسائل پر کمیٹی بنادی۔

پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی اضافی فیس پر وزیر اعظم نے ملک میں میڈیکل ایجوکیشن کے مسائل کے حل کیلئے اعلی سطحی 25 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی۔

ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار میڈیکل ایجوکیشن کمیٹی کے چئیرمین، وزیر اقتصادی امور احد چیمہ، وزیر قانون اعظم تارڑ، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر امور صحت ڈاکٹر مختار، ڈاکٹر نفیسہ شاہ، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن، میجر جنرل (ر) ڈاکٹر اظہر کیانی کمیٹی کے اراکین میں شامل ہیں ۔

اسپیشل سیکرٹری وزارت خارجہ، سیکرٹری صحت، چیئرمین ایچ ای سی، صدر پی ایم ڈی سی رکن میڈیکل ایجوکیشن، وی سی شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر طارق اقبال، صوبائی سیکریٹریز ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، سیکرٹری ہیلتھ، ڈین خیبر میڈیکل کالج پشاور ڈاکٹر محمود اورنگزیب، وائس چانسلر ڈاو یونیورسٹی،ہیلتھ سائنسز پروفیسر سعید قریشی اراکین کمیٹی مقرر کر دیئے گئے۔

وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر محمود ایاز، وائس چانسلر شفا تعمیر ملت یونیورسٹی پروفیسر اقبال خان، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور پروفیسر احسن وحید ر، ڈین آغا خان میڈیکل یونیورسٹی کراچی ڈاکٹر عادل حسین، پرنسپل بولان میڈیکل کالج کوئٹہ پروفیسر راز محمد کاکڑ کمیٹی کے اراکین میں شامل ہونگے۔

سرکاری کمیٹی نجی میڈیکل کالجز اور یونیورسٹی کے معیار، کالجز کی صورتحال و درپیش چیلنجز اور نجی میڈیکل کالجز، یونیورسٹیز میں سیٹوں کی کمی کا جائزہ لے گی کا جائزہ لے گی۔ سرکاری کمیٹی نجی میڈیکل خصوصی کمیٹی سرکاری، نجی میڈیکل کالجز سے متعلق تجاویز پیش کرے گی۔

مراسلہ کے مطابق کمیٹی میڈیکل ایجوکیشن کے طلب و رسد کے فرق پر غور کرے گی، اور میڈیکل ایجوکیشن کے حوالے سے ایکشن پلان مرتب کرے گی، کمیٹی نجی میڈیکل کالجز کی منظوری کے عمل پر نظرثانی کرے گی۔

مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی غیر منظورشدہ فارن میڈیکل کالجز میں طلبا کے داخلوں پر غور اور غیر ملکی میڈیکل کالجز میں داخلوں کے بارے میں پالیسی تجویز کرے گی.

کمیٹی میڈیکل ایجوکیشن کیلئے بیرون ملک جانے والوں کی تعداد کا جائزہ لے گی اور دس روز میں میڈیکل ایجوکیشن کے حوالے سے رپورٹ پیش کرے گی۔

واضح رہے کہ پرائیویٹ میڈیکل کالجز ڈیڑھ کروڑ روپے سے بھی زائد تک پانچ سالہ فیس وصول کر رہے ہیں ، کالجوں نے بغیر کسی منظوری کے دس دس لاکھ سالانہ تک فیس بڑھائی ہے جس پر والدین اور طلبہ اضافی فیسوں کی واپسی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

Read Comments