Aaj Logo

شائع 22 مئ 2024 07:54pm

نان فائلرز کی اب تک 9 ہزار سمیں بلاک کردی گئیں، ایف بی آر

نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کرنے کے معاملے پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے کہا ہے کہ اب تک 9 ہزار سمیں بلاک کردی گئیں، ایف بی آر نے ٹیلی کام کمپنیوں کو 30 ہزار سمز بلاک کرنے کا دیٹا بھیجا ہوا ہے۔

ترجمان کے ایف بی آر کے مطابق ایف بی آر ٹیلی کام کمپنیوں کو روزانہ کی بنیاد پر 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے کے لیے بھجوا رہا ہے، پی ٹی اے کے پاس سمز بند کرنے کا اختیار نہیں ہے۔

سمز بند کرنے پر حکم امتناع نہیں، حکومتی آرڈر اب بھی برقرار ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ

3 ہزار 500 نان فائلرز کی سمز بلاک، مزید کیخلاف کارروائی کی تیاری

ترجمان ایف بی آر کا کہنا تھا کہ ایف بی ار انکم ٹیکس کے سیکشن 114 کے تحت سمز بند کرنے کے لیے ٹیلی کام کمپنیوں کو بھجوا رہا ہے۔

ایف بی ار نے 5 لاکھ 6 ہزار 671 نان فائلز کی سمز بلاک کرنے کی لسٹ شائع کی تھی، اس مقصد کے لیے انکم ٹیکس جنرل آرڈر 2024 پہلے ہی جاری کیا جا چکا ہے۔

Read Comments