ویں پرواز بھی لاہور ائیرپورٹ لینڈ کر گئیخیبرپختونخوا کا پہلا خصوصی طیارہ بشکیک سے دو سو نوے طلبہ کو لیکر پشاور پہنچ گیا۔ دوسری طرف نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے نیشنل اسپتال بشکیک کا دورہ کیا، جب کہ ایئرپورٹ پر پاکستانی طلبہ سے بھی ملاقات کی۔
باچان خان ایئرپورٹ پر طلبہ کے والدین، عزیز و اقارب اور صوبائی وزراء نے استقبال کیا۔ مجموعی طور پر واپس آنے والے طالب علموں کی تعداد دو ہزار ایک سو سریسٹھ ہوگئی۔
ایئرپورٹ پر طلبہ نے وطن واپس آنے پر خوشی کا اظہار کیا، جب کہ اسٹوڈنٹس نے بشکیک میں ہونے والے درد ناک واقعات سے بھی حکام کو آگاہ کیا۔
بشکیک سے طلباء کا انخلاء جاری ہے، بشکیک سے پاکستانی طلباء کی 9 ویں پرواز بھی لاہور ائیرپورٹ لینڈ کر گئی، طلبا کیلئے لاہور ائیرپورٹ سول ایوی ایشن اور اورسیز پاکستانی فاونڈیشن نے انتظامات کئے۔
لاہور پہنچنے والے طیارے میں کل 180 طلبہ سوار ہیں، مجموعی طور پر 9 پروازوں سے کل 1530 طلبا لاہور پہنچ چکے ہیں۔
دوسری طرف نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے نیشنل اسپتال بشکیک کا دورہ کرکے زخمی شاہ زیب کی عیادت کی۔ شاہ زیب نائب وزراعظم کے ساتھ خصوصی طیارے پر پاکستان آئیں گے۔
ناںب وزیر اعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے بشکیک ایئرپورٹ پر میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے والے پاکستانی طلبہ سے بھی ملاقات کی۔
اس موقع پر اسحاق ڈار نے طلبہ پر حالیہ پرتشدد حملوں کے حوالے سے ان کے تحفظات سنے۔ نائب وزیر اعظم نے طلبہ کو کرغز حکومت کے عہدیداروں کےساتھ ہونے والی ملاقات سے آگاہ کیا۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے طلبہ کو ان کے تحفظ اور سلامتی سے متعلق اپنی گفتگو کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
پرواز اے این کے 4587 بشکیک سے رات 3 بجکر 44 منٹ پر ملتان پہنچی، جہاز میں 170 طلبہ کے ساتھ عملے کے 6 افراد سوار تھے۔
ائیرپورٹ حکام نے وطن واپس پہنچنے والے طلبہ کا استقبال کیا، سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ او پی ایف کی جانب سے طلبہ کو ٹرانسپورٹ بھی فراہم کی گئی۔