Aaj Logo

شائع 21 مئ 2024 10:11pm

مولانا اپنا ٹارگٹ حاصل کرنے کے بعد ساتھی کو چھوڑ جاتے ہیں، چیئرمین سنی اتحاد کونسل

سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے مولانا فضل الرحمان پر لفظی گولہ باری کر دی کہا کہ مولانا کے ساتھ اتحاد کا مخالف ہوں، وہ اپنا ٹارگٹ حاصل کرنے کے بعد ساتھی کو چھوڑ جاتے ہیں۔ یہ فن صرف انہی کو ہی آتا ہے

صاحبزادہ حامدرضا نے آج نیوز کے پروگرام روبرو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا کہتے تھے کہ عورت کی حکمرانی حرام ہے اور محترمہ کی ہی حکومت میں ہی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین بنے نوازشریف کے ساتھ تھے، پھر دوسری سائیڈ پر ہوگئے۔ مولانا کے ساتھ اتحاد کا مخالف ہوں، وہ اپنا ٹارگٹ حاصل کرنے کے بعد ساتھی کو چھوڑ جاتے ہیں۔

سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین کا مزید کہناتھا کہ مولانا صاحب اب کتنی خوبصورتی کے ساتھ حکومت میں حصہ دار ہیں، شاید مولانا گورنربننا چاہ رہےہیں۔ یہ فن صرف انہی کو ہی آتا ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ عمران خان پرایک اورنیاکیس بن رہاہے، عمران خان پرجھوٹےمقدمات بنائےجارہےہیں، خان صاحب پرمزید3گھڑیاں ڈالی جارہی ہیں ہما را پی ٹی آئی سےعارضی اتحاد ہوا ہے ہم پی ٹی آئی کےاندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتے ہیں۔

صاحبزادہ حامدرضا نے کہا کہ طالبان کو عام معافی دینے پر بانی پی ٹی آئی سے اختلاف تھا، ریاست مخالف سے نہ صلح صفائی اور نہ ہی معافی ہونی چاہئے سیاسی حکومت کے ساتھ ہی مذاکرات ہونے چاہئے، اسٹیبلشمنٹ کو حکومت اپنے ماتحت کے طور پر ساتھ بٹھا کر مذاکرات کرے۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ملک سے محبت کرنے والے فوج سے لڑائی کے متحمل نہیں ہوسکتے پنجاب حکومت فسطائیت پر اتر آئی ہے، عمران خان کااسمبلی سےاستعفادرست فیصلہ تھا میں بعض اوقات پارٹی فیصلوں کےخلاف بھی جاتاہوں، بطوراتحادی میں سمجھتاہوں کہ قوم ہم سےناراض ہیں۔ اور بجٹ کےبعدقوم معیشت کا انتقام لیں گے۔

Read Comments