Aaj Logo

شائع 21 مئ 2024 07:29pm

تحریک انصاف منظم مہم کے تحت عدلیہ کو اسکینڈ لائز کر رہی ہے، میاں داؤد ایڈووکیٹ

تحریک انصاف کی طرف سے عدلیہ اور ججز کو اسکینڈلائز کرنے پر میاں داؤد ایڈووکیٹ نے سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن اور ترجمان شعیب شاہین کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی ۔

میاں داؤد ایڈووکیٹ کی جانب سے سپریم کورٹ اسلام آباد میں توہین عدالت کی درخواست میں رؤف حسن اور شعیب شاہین کو فریق بنایا گیا ہے درخواست میں درخواست کے ساتھ رؤف حسن اور شعیب شاہین کے توہین آمیز انٹرویوز کے ٹرانسکرپٹس بھی منسلک ہیں۔

میاں داؤد ایڈووکیٹ کے مطابق تحریک انصاف ایک منظم مہم کے تحت عدلیہ کو اسکینڈلائز کر رہی ہے، جبکہ رؤف حسن اور شعیب شاہین مجرمانہ منصوبے کے تحت ججز کو اسکینڈلائز کر رہے ہیں ان دوں افراد نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق کیخلاف نازیبا زبان استعمال کی ہے ۔

درخواستگزار کے مطابق رؤف حسن کا چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو ٹاؤٹ کہنا عدلیہ کو اسکینڈلائز کرنا ہے رؤف حسن نے بے بنیاد الزامات لگا کر چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی کو بھی اسکینڈلائز کیا تھا ۔

ایڈووکیٹ میاں داؤد ایڈووکیٹ نے درخواست میں موقف اپنایا کہ تحریک انصاف کے دونوں رہنماؤں کے بیانات آئین کے آرٹیکل 204 کی خلاف ورزی ہیں، تحریک انصاف مجرمانہ منصوبے کے تحت عوام کے عدلیہ پر اعتماد کو تباہ کر رہی ہے، سپریم کورٹ نے عمران خان کیخلاف تسلیم شدہ توہین عدالت پر کارروائی آگے نہیں بڑھائی جس ہے عمران خان اور پی ٹی آئی رہنماؤں کو حوصلہ ملا ہے اگر عمران خان کو توہین عدالت کیس میں سزا دی ہوتی تو آج یہ نوبت نہ آتی۔

درخواستگزار نے استدعا کی کہ ماضی میں سپریم کورٹ نے ججز کو سکینڈلائز کرنے پر سیاستدانوں کو سزائیں سنائیں، سپریم کورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں رؤف حسن اور شعیب شاہین کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

Read Comments