مشہور کانز فیسٹیول کی تقریب میں مشہور بھارتی ڈیزائنر نینسی ٹیاگی نے جلوہ گر ہوکر سب کی توجہ حاصل کرلی۔
فرانس میں جاری کانز فلم فیسٹیول میں جہاں لالی وڈ اور بالی وڈ کی مقبول شخصیات مختلف طرز کے لباس زیب تن کیے شرکت کر رہی ہیں وہیں عام ہندی زبان میں گفتگو کرنے والی محنت کش نینسی نے بھی خاص ایونٹ میں سما باندھ دیا۔
نینسی ٹیاگی ایسی ہنر مند ڈیزائنر ہیں جو شوبز ستاروں کے مہنگے ملبوسات (آؤٹ فٹس) کی ہو بہ ہو کاپی کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ جس کی بدولت انہیں کانس فیسٹیول میں بطور مہمان مدعو کیا گیا۔
77 ویں کانز فلم فیسٹیول کا پہلی بار حصہ بننے والی بھارتی فیشن ڈیزائنر جنہوں نے گلابی رنگ کا خوبصورت گاؤن پہنا تھا جو انہوں نے خود تیار کیا تھا ۔
میڈیا سے گفتگو میں نینسی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کبھی سوچا نہیں تھا کہ میں یہاں موجود ہوں گی، میرا بہت بڑا خواب پورا ہوگیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فیشن کریٹر نینسی نے اپنے گلابی گاؤن کے لئے 1000 میٹر فیبرک کااستعمال کیا جس کا وزن کم و بیش 20 کلو بتایا گیا ہے۔ اور اس کو تیار کرنے میں ایک ماہ لگے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے نینسی ٹیاگی کی کانز فیسٹیول کی رنگا رنگ تقریب میں بطور مہمان مدعو کیے جانے پر سراہا جا رہا ہے۔