Aaj Logo

شائع 21 مئ 2024 03:06pm

اگر وفاقی حکومت ہماری ہوتی تو300 یونٹ بجلی مفت مہیا کرتے، وزیر توانائی سندھ

کراچی: وزیرتوانائی سندھ ناصرحسین شاہ نے کہا ہے کہ اگر وفاقی حکومت ہماری ہوتی تو300 یونٹ بجلی مفت مہیا کرتے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کابجٹ عوام دوست ہوگا، کوشش کریں گےکوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے، سندھ اوربلوچستان میں عوام کوسستی بجلی فراہمی کےمنصوبےکام کررہےہیں۔

صوبائی وزیر سندھ نے کہا کہ 100یونٹ بجلی استعمال کرنےوالوں کومتبادل ذرائع سےمفت بجلی فراہم کی جائےگی،سندھ میں سولرپلیٹ بنانےکےمنصوبے پرکام شروع کردیاہے۔

Read Comments