لاہور ہائیکورٹ کا قبرستان کی اراضی وا گزار نہ کروانے پر اظہار برہمی کیا ہے، عدالت نے ڈی سی لاہور سمیت دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
جسٹس انوار حسین نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ قبرستان کی زمین غیر قانونی طور پر نجی کمپنی کو لیز پر دی گئی۔
لاہور ہائیکورٹ نے زمین وا گزار کروانے کا حکم دیا۔ عدالت نے بورڈ آف ریونیو کو اراضی واگزار کروانے کے احکامات جاری کیے، مگر عدالتی احکامات کے باوجود تاحال اراضی واگزار نہیں کروائی جاسکی۔
عدالت نے کہا کہ احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر ذمہ دار افسران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
لاہور ہائیکورٹ نے دلائل سننے کے بعد قبرستان کی اراضی واگزار نہ کروانے پر ڈی سی لاہور سمیت دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔