پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی آگئی۔
فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار900 روپے کی کمی آگئی۔
کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 48 ہزار 500 روپے کا ہوگیا۔
10گرام سونا ایک ہزار630 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد قیمتی 2 لاکھ 13 ہزار 48 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 2418 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔