مسلم لیگ ن کے رہنمائوں کا کہنا ہے کہ رہنما حکومت نے ہمیشہ لاپتہ افراد کے کیسسزسے متعلق مثبت کردارادا کیا ۔ ہرکیس لاپتہ افراد کا کیس نہیں ، کچھ لوگ ملازمت کے ڈرسے گھر والوں سے چھپ جاتے ہیں
اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو میں ن لیگ کے رہنما بیرسٹردانیال چوہدری نے کہا کہ حکومت نے ہمیشہ لاپتہ افراد سے متعلق مثبت کردارادا کیا، دہشتگردی کے خلاف جب سے یہ جنگ شروع ہوئی یہ معاملہ تب سے شروع ہواکمیشن کی رپورٹ پارلیمنٹ کے سامنے پیش کی جائے گی۔
بیرسٹرعقیل ملک نے کہا کہ ہم بحیثیت حکومت تمام سپورٹ فراہم کرنے کوتیارہیں ۔۔ گزشتہ چار دہائییوں سے لاپتہ افراد کے کیسسز چل رہے ، ہر کیس لاپتہ افراد کا کیس نہیں،کئی لوگ ملازمت کے ڈر سے اپنے گھر والوں سے چھپ جاتے ہیں۔
ن لیگی رہنماؤں نے بتایا کہ حکومت نے ہمیشہ لاپتہ افراد سے متعلق کیسسزمیں سپورٹ کیا اور اب بھی ہر قسم کی معاونت کے لیے تیار ہیں۔