Aaj Logo

شائع 21 مئ 2024 01:28pm

رواں مالی سال کی جی ڈی پی گروتھ 2.38 فیصد، اکاؤنٹس کمیٹی نے منظوری دیدی

نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے جی ڈی پی گروتھ کی منظوری دے دی۔ رواں مالی سال معاشی شرح نمو کا ہدف 2.38 فیصد مقرر کیا گیا جبکہ گندم کی پیداوارمیں اضافہ ہوا اور نمو 11.64 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت سیکریٹری منصوبہ بندی اویس منظور سمرا نے کی۔ اجلاس کے دوران جی ڈی پی گروتھ کی منظوری دی گئی۔

اعلامیہ کے مطابق رواں مالی سال کی جی ڈی پی گروتھ 2.38 فیصد رہی جبکہ رواں مالی سال جی ڈی پی کا ہدف ساڑھے 3 فیصد تھا۔

اجلاس میں موجودہ مالی سال میں معاشی، صنعت، زراعت اور سروسزسیکٹرزکی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ آئی ایم ایف کا شرح نمو 2 فیصد تک محدود رہنے کا تخمینہ تھا۔

اسٹیٹ بینک نے معاشی ترقی کا تخمینہ 2 سے 3 فیصد لگا رکھا تھا۔ زرعی شعبے کی گروتھ 6.25، سروسزسیکٹرکی گروتھ 1.21 اورصعنتی شعبے کی گروتھ بھی 1.21 فیصد رہی۔پاکستان کی جی ڈی پی کا حجم 36 ارب 70 کروڑ ڈالر بڑھ کر 374 ارب 90 کروڑ ڈالرزہوگیا ہے۔

Read Comments