انڈا پروٹین کا ایک بہترین زریعہ ہے۔اس کے سفید حصہ میں پروٹین کی ایک وافر مقدار پائی جاتی ہے۔
گرچہ ضروری عنصر جیسے پروٹین انڈے کے سفید حصہ میں پایا جاتا ہے،تو ہائی فیٹ اور امینو ایسڈ اس کے پیلے حصہ یعنی زردی میں ہوتا ہے۔
حالانکہ انڈے کے سفیدی اور زردی دونوں حصہ ہماری صحت کے لیے مفید ہیں، لیکن کچھ لوگ ہائی فیٹ کو نظرانداز کرنے کی وجہ سےاس کی زردی کھانا پسند نہیں کرتے ہیں۔
انڈے سے زردی کو الگ کرنا بھی ایک چیلنجنگ کام ہے۔ اور اسے آسان بنا نے کے لیے آپ ان ٹوٹکوں پر عمل کر سکتی ہیں۔
ڈوئی کوعموما کچن میں سبزیوں کو پکانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ تاہم اسے فرائی کرنے کے ساتھ ساتھاندے کے سفید اور پیلے حصے کو الگ الگ کرنے کے لیے بھی ہوسکتا ہے۔
ڈوئی کو ایک برتن کے اوپر رکھ کر انڈے کو اس کے اندر توڑیں۔انڈے کاسفید حصہ سوراخوں کی مدد سے پیالے کے اندر آجائے گا اور بچی ہوئی زردی ڈوئی کے اندر رہ جائے گی۔
ہم اکثر چمنی کو کسی بوتل میں تیل انڈیلنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔اسی چمنی کی مدد سے ہم انڈے سے زردی کو بھی الگ کر سکتے ہیں۔
چمنی کو ایک پیالے میں رکھ کرانڈا توڑیں۔ سوراخ کی مدد سے سفید حصہ پھسل کرپیالے میں آجائے گا اور زرد حصہ چمنی سے چپک جائے گا۔
آپ اپنی انگلیوں کو بھی انڈے کے سفید اور زردحصے کو الگ الگ کرنے کے لیے استعمال کر سکتی ہیں۔
انڈے کو توڑ کر اسے اپنی انگلیوں کے اوپر رکھ دیں۔آہستہ آہستہ،سفید حصہ انگلیوں سے نکل کر برتن کے اندر گر جائے گا۔ اس طریقے سے انڈے کا باقی حصہ ہاتھ کے اوپر رہ جائے گااور زردی برتن میں گر جائے گی۔
[22:04, 2/28/2024] Kokab: