Aaj Logo

اپ ڈیٹ 21 مئ 2024 04:45pm

اسپتال انتظامیہ کی عدم توجہی، پنجاب میں خاتون نے اسپتال کے پارک میں بچہ کے جنم دے دیا

تحصیل ہیڈکواٹر اسپتال عارف والا کے گائنی وارڈ میں آئی مریضہ اور اس کے لواحقین کو اسپتال سے باہر نکال دیا گیا جس کے بعد لواحقین نے مریضہ کی ڈلیوری اسپتال کے پارک میں کروا دی۔

تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال عارف والا کے گائنی وارڈ کی عدم توجہی کے باعث خاتون کی ڈلیوری لیبر روم کے باہر پارک میں ہوگئی۔ عارف والا سے 15 کلومیٹر دور ویاہ کوٹ کے علاقے سے نسیم نامی خاتون ڈلیوری کیس کے سلسلے میں انتہائی نازک حالت میں لائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال کے گانئی وارڈ میں لیڈی ڈاکٹر سمیت دیگر عملہ نے گھر جلدی جانے کے چکر میں خاتون کا علاج نہ کیا بلکہ دھکے مار کر اسپتال سے باہر بھی نکال دیا۔

صبحِ کی شفٹ میں آنے والا اسٹاف تاخیر سے ڈیوٹی پر پہنچا تو نومولود کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث آئی سی وارڈ میں شفٹ کردیا گیا۔

تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال عارف والا میں پیش آنے والے واقعہ پر محکمہ صحت کی جانب سے ابھی تک کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔

لواحقین کی حکومت وقت سے درخواست کی کہ اس واقعے کا نوٹس لیا جائے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کا حکم دیا جائے۔

Read Comments