Aaj Logo

شائع 21 مئ 2024 09:28am

عوام پر بجلی گرانے کی تیاری، صارفین پر 35 ارب کا اضافی بوجھ پڑیگا

حکومت نے بجلی صارفین پر 35 ارب کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی، بجلی 3 روپے 49 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر 30 مئی کو سماعت کرے گی۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے اپریل کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کر دی۔

نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر 30 مئی کو سماعت کرے گی۔

درخواست میں کہا گیا اپریل میں فرنس آئل اور ڈیزل سے بجلی پیدا نہیں کی گئی، پانی سے 22.96 فیصد اور مقامی کوئلے سے 10.19 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں :

نیپرا نے کے الیکٹرک کے 5 سالہ پاور ایکوزیشن پروگرام کی منظوری دے دی

نئی حکومتی پالیسی تیار، اپنے سولر سسٹم سے بنائی مکمل بجلی حکومت کو بیچ کر واپس مہنگی خریدنی ہوگی

مزید کہا گیا کہ مقامی گیس سے 11.28، درآمدی ایل این جی سے24.97 فیصد بجلی پیدا کی گئی، اپریل میں جوہری ایندھن سے 23.64 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

Read Comments