Aaj Logo

شائع 20 مئ 2024 06:00pm

رائل ملائیشین نیوی کے سربراہ کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

سربراہ رائل ملائیشین نیوی ایڈمرل تان سری عبدالرحمن بن ایوب نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔

نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ پاک بحریہ کے چاک و چوبند دستے نے رائل ملائیشین نیوی کے سربراہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

حوثیوں کیخلاف امریکی حملوں کا پاک نیوی کے جہازوں کی تعیناتی سے کوئی تعلق نہیں

معزز مہمان نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، ملاقات میں دونوں ممالک کی بحری افواج کے سربراہان نے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

رائل ملائیشین نیوی کے سربراہ نے خطے میں میری ٹائم سیکیورٹی کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو خوب سراہا۔

Read Comments