اسرائیل کے غزہ میں جنگی جرائم پر عالمی عدالت انصاف نے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے، عالمی عدالت انصاف نے اسرائیلی وزیردفاع کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
عدالت کے چیف پراسیکیوٹر کریم خان نے بروز پیر کو غیر ملکی میڈیا کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے اعلان کیا کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) کی جانب سے حماس کے رہنما یحییٰ السنوار، اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور اسرائیلی وزیر دفاع کے خلاف جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات اور 7 اکتوبر کو اسرائیل پر ہونے والے حملوں اور غزہ میں جاری اسرائیلی خانہ جنگی پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔
کریم خان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی نے اسرائیل کے وزیر دفاع یوو گیلنٹ اور حماس کے دو سرکردہ رہنماؤں محمد دیاب ابراہیم المصری، جسے محمد دیف کے نام سے جانا جاتا ہے، اور حماس کے سیاسی رہنما اسمٰعیل ہنیہ کے وارنٹ جاری کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے پہلی بار اتنا بڑا قدم اٹھایا جا رہا ہے کہ کسی بڑے سیاستدان کے خلاف وارنٹ گرفتاری کا اعلان کیا گیا ہو۔
عالمی جرائم کی عدالت کے سربراہ کریم خان نے وضاحت پیش کرتے ہوئے بتایا کہ نیتن یاہو اور گیلنٹ کے خلاف تباہی پھیلانے اور فاقہ کشی کے الزامات بشمول انسانی اسمگلنگ روکنے سے انکار کرنے، جان بوجھ کر تنازعات میں شہریوں کو نشانہ بنانے کے الزام میں یہ اقدام اٹھانا پڑ رہا ہے۔
کریم خان نے عدالت میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے اور اگر اسرائیل ہماری کارروائی سے متفق نہیں تو ہمارے فیصلے کو عدالتی دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے چیلنج کرسکتے ہیں۔