Aaj Logo

شائع 20 مئ 2024 03:25pm

لوک سبھا انتخابات، مقبوضہ جموں و کشمیر فوجی چھاؤنی میں تبدیل

بھارت میں پارلیمںٹ کے ایوانِ زیریں لوک سبھا کے انتخابات کا پانچواں مرحلہ جاری ہے۔ لوگوں کا جوش و خروش ملا جلا ہے۔ میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کانٹے کے مقابلے والے حلقوں کی تعداد بھی ملی جلی ہے۔ کہیں بی جے پی اچھی پوزیشن میں ہے تو کہیں راشٹریہ جنتا دل، کانگریس یا ترنمول کانگریس میدان مار سکتی ہے۔

عام انتخابات کے چھٹے مرحلے میں 6 ریاستوں (صوبوں) کے علاوہ مرکز کے زیرِ انتظام دو علاقوں کے 49 حلقوں میں پولنگ ہو رہی ہے۔

بہار، جھاڑ کھنڈ، مہا راشٹر، اتر پردیش، اڑیسہ اور مغربی بنگال کے علاوہ مقبوضہ کشمیر اور لداخ میں بھی پولنگ ہو رہی ہے۔ غیر معمولی سیکیورٹی انتظامات کے نام پر مقبوضہ وادی کشمیر کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ بھارتی فوج کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔

کسی بھی مقام سے کسی بڑے ناخوش گوار واقعے کی اطلاع نہیں ملی۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کا ووٹ بینک مضبوط ہے اور وہ مسلسل تیسری بار اقتدار کی بازی جیت لے گی۔

Read Comments