لاہورمیں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی گیسٹرو اور ڈائریا کے کیسز بھی بڑھنے لگے۔
سرکاری ہسپتالوں میں روزانہ بیشترمریض رپورٹ ہورہے ہیں۔ طبی ماہرین کہتے کہ گرمی کے اس موسم میں احتیاط لازم ہے۔
درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کرتا جارہا ہے۔ لاہور میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی بیماریاں بھی بڑھ گئی ہیں۔ سرکاری ہسپتالوں میں مریض گیسٹرو اور ڈائریا کی شکایت سے رپورٹ ہورہے ہیں۔
میو ہسپتال لاہورکے میڈیکل سپرینٹنڈنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق گرمی نے مریض دوگنا کردیے ہیں شہریوں کو احتیاطی تدابیر پرعمل کرنا ضروری ہے۔
محکمہ موسمیات نےرواں ہفتے ہیٹ ویو کے پیش نظر درجہ حرارت میں مزید اضافے کی پیش گوئی کی ہے۔