صدیوں سال پرانا تاریخی قصہ خوانی بازار جو اپنی اصل حالت کھو رہا تھا حکومت نے اس تاریخی ورثے کو محفوظ بنانے کے لئے اٹھایا احسن اقدام رپورٹ کررہے ہیں. پشاور کے قدیم قصہ خوانی بازار کی تزئین و آرائش مکمل ہو گئی۔
قصہ خوانی بازار میں گاڑیوں کا داخلہ بند کر دیا ہے اور جگہ جگہ بجلی کی لٹکتی تاروں کو ہٹا کر کھمبوں کے لیے ایک الگ جگہ مختص کی گئی ہے۔
تاریخی بازار کی تزئین و آرائش پر شہری بھی مطمئن۔۔۔کہتے ہیں کہ ایک نیا روپ دینے سے قصہ خوانی بازار کی خوبصورتی کو چار چاند لگ گئے۔
قدیم قصہ خوانی بازار کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا بہتر اقدام ہے تاہم ہیر ٹیج ٹریل کی طرح صرف بنا کر بھولنے کی بجائے دیکھ بھال کا تسلسل بھی ضروری ہے،بصورت دیگر کروڑوں روپے کے ضیاع کا خدشہ ہے