Aaj Logo

شائع 20 مئ 2024 12:48pm

کیا ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے میں اسرائیل ملوث تھا؟ اتل ابیب کی وضاحت

مشرقی آذر بائیجان صوبے میں ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدرابراہیم رئیسی سمیت اہم شخصیات جاں بحق ہوگئیں جس کے بعد اسرائیل کی جانب سے ایک وضاحتی بیان سامنے آیا ہے۔

اسرائیل کی جانب سے بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب سوشل میڈیا پر خبریں زیر گردش ہیں کہ ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کے تباہ ہونے میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی ’موساد‘ کا ہاتھ ہے۔

اس حوالے غیرملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ نے ایک اسرائیلی عہدیدار کے حوالے سے رپورٹ کیا جس میں کہا گیا کہ ’تل ابیب ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی ہلاکت کے ذمہ دار نہیں ہے اور وہ ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ملوث نہیں ہے‘۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے گزشتہ برس دسمبر میں ایک فضائی حملہ کرکے سینیئر ایرانی کمانڈر کو ہلاک کردیا تھا اور ایران نے بدلہ لینے کی ٹھان لی تھی۔

Read Comments