دودھ کیلشیم، وٹامن ڈی، پروٹین اور پو ٹاشیم کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔
مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ، آپ کو ایک دن میں کتنی مرتبہ دوھ پینا چاہیے؟
ماہرین غذا کے مطابق ڈاکٹرز ہرفرد کو اس کی عمر، جنس، قد،اور دیگر عناصر کی بنیاد پر اس کی پینے کی مقدار تجویز کرتے ہیں۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ شیرخواروں اور بچوں کو ایک سے ڈھائی کپ، جبکہ بالغوں کو تین کپ دودھ کی ضرورت ہوتی ہے، اگر وہ اسے مشروب کے طور پر منتخب کرتے ہیں۔
اگر آپ کو دودھ موافق نہیں ہے ،تو پھر اس کے متبادل کے طور پر پنیر، دہی، سویابین ملا دودھ، بہترین آپشن ہیں۔
ویسے تو دودھ پینے کے بے شمار فوائد ہیں۔یہ آپ کی ہڈیوں کی مضبوطی، آپ کے وزن کو کم کرنے میں مدد، ذیا بیطس کے خطرات کو کم کرنے اور آپ کے دل کے لیے اچھا ہے۔
تاہم، اس کے کچھ ممکنہ خطرات بھی ہو سکتے ہیں۔
یہ مہاسوں، جلد کی کنڈیشن،الرجی، اور کئی قسم کے کینسر کا بھی باعث بن سکتا یے۔