خیبرپختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی طرف سے آج اور کل خصوصی پروازیں کرغزستان جائیں گی، ان کے ذریعے وسط ایشیائی ریاست میں پھنسے پاکستانیوں اور خصوصا خیبر پختونخوا کے لوگوں اور طلبہ کو واپس لایا جائے گا۔
ایک بیان میں مینا خان آفریدی نے کہا کہ کرغزستان کے پرتشدد واقعات کے بعد وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور حکام سے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ اپنے لوگوں اور خصوصی طور بر طلبہ کو فیسیلیٹیٹ کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی طرف سے ایک موبائل نمبر دیا گیا ہے جس پر لوگ اپنے آپکو رجسٹرڈ کرسکتے ہیں، پہلے آئیں اور پہلے پائیں کی بنیاد پر وہاں سے لوگوں کو لے کر آئینگے۔
صوبائی وزیر نے مزید بتایا کہ جیسے ہی پہلی فلائٹ سے لوگ پشاور واپس پہنچیں گے میں اور میرے ساتھ مشیرخزانہ خود لوگوں کوائیرپورٹ لینے جائینگے۔