Aaj Logo

شائع 20 مئ 2024 08:19am

آج بھی شدید گرمی کی پیش گوئی، کون سے شہروں میں ہیٹ ویو کا خدشہ ؟

ملک بھر میں آج بھی موسم شدید گرم رہے گا۔ ملک کے بیشتر حصوں میں اکیس مئی سے ستائیس مئی تک ہیٹ ویو کا خدشہ ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر محکمہ صحت نے ہیٹ ویو ایڈوائزری جاری کردی۔

جنوبی پنجاب کے اضلاع بہاولپور، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہوسکتی ہے۔

گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی جیکب آباد میں پڑی جہاں درجہ حرارت میں سینتالیس ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : پارہ 47 سے 55 ڈگری جانے کا خدشہ، انتظامیہ نے گاڑی والوں کیلئے اہم ہدایات جاری کردیں

صوبہ سندھ بھی 21 سے 27 مئی تک ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے گزشتہ دنوں تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ کیا۔ تاہم کراچی میں درجہ حرارت ملک کے باقی حصوں کے مقابلے میں قدرے بہتر رہے گا جہاں درجہ حرارت 36 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Read Comments