Aaj Logo

شائع 19 مئ 2024 11:46pm

صدر کا ہیلی کاپٹر لاپتہ، ایران میں فضائی انڈسٹری کا ریکارڈ خراب کیوں؟

ایران کی فضائی انڈسٹری کا ایک خوفناک ریکارڈ رہا ہے اور اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ وہ اپنے طیاروں کی سروس یا مرمت کے لیے درکار سامان حاصل نہیں کر پا رہا۔

ایران کے خلاف 1979 میں انقلاب کے بعد سے کسی نہ کسی شکل میں پابندیاں عائد ہیں۔

’ہارڈ لینڈنگ‘ کس چیز کا کوڈ ہے، ایرانی میڈیا صدر کا ہیلی کاپٹر لاپتہ ہونے پر یہ الفاظ کیوں دہرا رہاہے؟

خدانخواستہ ایرانی صدر ہیلی کاپٹر حادثے میں مارے گئے تو آگے کیا ہوگا؟

ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت، وزیراعظم کا بیان سامنے آگیا

1979 سے لے کر اب تک تقریباً 2,000 ایرانی طیارہ حادثوں میں اپنی جانیں گنوا چکے ہیں اور اس 44 سال کے عرصے میں ایرانی ایئر لائنز کے حادثات میں 1,755 ہلاکتیں ہوئیں۔

اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران میں ہوا بازی محفوظ نہیں ہے اور اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ ایرانی حکومت دوسرے مملاک سے پرزے، ہوائی جہاز اور ساز و سامان حاصل نہیں کر سکتی کیونکہ دیگر ممالک کو ایران کے ساتھ تجارت کی اجازت نہیں ہے۔

Read Comments