Aaj Logo

شائع 20 مئ 2024 08:00am

درفشاں انہیں نازیبا حالت میں دیکھنے کے خواہشمند افراد پر برہم

مشہور پاکستانی ڈرامہ سیریل ”عشق مرشد“ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی خوبرو اداکارہ درفشاں سلیم کو مداحوں کی جانب سے جہاں پذیرائی حاصل ہوئی وہیں کچھ افراد نے انہیں ناراض کردیا ہے۔

درفشاں چند افراد سے نالاں نظر آئیں جس کا ذکر انہوں نے ایک وائرل کلپ میں کیا۔

اداکارہ نے انٹرویو کے وائرل کلپ میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ چند لوگوں نے انہیں ایک ویڈیو بار بار بھیجی جس پر انہوں نے حیرانی ظاہر کی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اُس ویڈیو کو میں نے ایک دن کھول کر دیکھا اور کہا کہ ’مجھے امید ہے کہ میری بات کی ریکارڈنگ نہیں کی جارہی ہوگی‘ جس پر انہیں بتایا گیا کہ بالکل ریکارڈنگ جاری ہے۔

ایرانی گلوکار کو ’فحش مواد پھیلانے کے جرم میں‘ قید کی سزا

ویڈیو سے متعلق بات کو آگے بڑھاتے ہوئے درفشاں نے کہا کہ مذکورہ ویڈیو میں عشق مرشد کو بہت بار سرچ کیا گیا ہے مگر جو سب سے زیادہ سرچ کیا گیا وہ تھا درِفشاں ہاٹ (نازیباں تصاویر)۔

ادکارہ کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں ایسے مرد بھی موجود ہیں جو صرف ان خواتین کو مضبوط سمجھتے ہیں جو پردہ اسکرین پر جلوہ گر ہوتی ہیں اور ان کی وہ نازیبا تصاویر تلاش کرتے ہیں، وہیں عورتوں کی کامیابی اور ان کی دل سے عزت کرنے والے مرد بھی موجود ہیں۔

ہیرا منڈی کے بعد سوناکشی نے منیشا کوئرالا سے معافی مانگ لی

خیال رہے ڈرامہ سیریل عشق مرشد میں اداکارہ درفشاں سلیم کے ہمراہ اداکار بلاس عباس کی جاندار اداکاری کو بھی لوگوں نے سراہا۔

وہیں سوشل میڈیا پر درفشاں اور بلال عباس کی خفیہ نکاح کی خبریں بھی زیر گردش ہیں جس کی تصدیق تاحال نہ ہوسکی۔

Read Comments