عام طور پر ورزش انسان کو صحت اور درد سے نجات فراہم کرتی ہے، مگر چین میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس میں ایک درد ختم کرنے والی ورزش نے شہری کی جان لے لی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں ایک 57 سالہ شہری نے گردن اور ریڑھ کی ہڈی کے درد سے نجات کے لیے ایک خطرناک سمجھی جانے والی ورزش اپنائی۔
اس شخس نے اپنی گردن کو چمڑے کے ایک حصے سے باندھ کر پورے جسم کو گردن کے زور پر لٹکا دیا، جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوگئی۔
امریکہ میں ورزش سے قبل چرس پینے کا رجحان، فائدہ کیا ہے؟
پولیس کے بیان کے مطابق شہری نے تھوڑی کی بجائے گردن چمڑے پر رکھی تھی جس کے باعث اس کی گردن جسم کا وزن برداشت نہ کرسکی اور ٹوٹ گئی۔
تاہم دیگر افراد کا خیال ہے کہ شہری نے اپنی تھوڑی سے جسم کو ہلانے میں ضرورت سے زیادہ طاقت کا استعمال کیا، جس کی وجہ سے گردن ٹوٹ گئی۔
واضح رہے یہ عجیب و غریب ورزش گزشتہ ایک دہائی سے پورے چین میں عوام کی توجہ کا مرکز بن رہی ہے۔
ورزش سے قبل ان ڈرنکس کو کبھی نہ پئیں، ورنہ آپ کی محنت ضائع
اس میں تھوڑی کے زور پر جسم کو ہوا میں لٹکایا جاتا ہے، یہ مشق 2017 کے آس پاس کمر کے درد سے نجات کے لیے ایجاد کی گئی تھی۔
بظاہر صرف تھوڑی کے ساتھ ہوا میں لٹکنا ایک غیر محفوظ اور تکلیف دہ عمل نظر آتا ہے، لیکن بہت سے لوگ جنہوں نے اسے آزمایا ان کا دعویٰ ہے کہ یہ گردن اور کمر کے درد کے لیے ایک معاون علاج ہے۔
ورزش کے بغیر وزن کم کرنے کا نیا جاپانی طریقہ دریافت
دوسری جانب چین اور دیگر ممالک کے طبی ماہرین برسوں سے عوام کو اس متنازعہ مشق کے خطرات سے خبردار کر رہے ہیں۔