Aaj Logo

شائع 19 مئ 2024 06:10pm

پیپلز پارٹی نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے نام کی منظوری دے دی

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے نام کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی کے نام کی منظوری دے دی، نثار کھوڑو پبلک اکاونٹس کمیٹی کے نئے چیئرمین ہوں گے۔

شیر افضل مروت کی جگہ حامد رضا پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے نامزد

ذرائع کا کہنا ہے کہ نثار احمد کھوڑو صوبے میں ترقیاتی کاموں اور محکموں کی نگرانی بھی کریں گے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ تمام محکموں کے لیے پارلیمانی سیکرٹریز کا تقرر بھی جلد ہوگا۔

Read Comments