بھارت میں ایک مسافر بردار طیارے کو انجن میں آگ لگنے کے باعث بنگلور میں ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی۔ یہ طیارہ بنگلور (بنگالورو) سے کوچی جارہا تھا۔
ایئر انڈیا ایکسپریس کی فلائٹ کے دائیں انجن میں ٹیک آف کے فوراً بعد آگ بھڑک اٹھی۔ طیارے میں 179 مسافر اور عملے 6 افراد سوار تھے۔
بنگلور کے کیمپیگوڑا انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے ترجمان نے بتایا کہ ایمرجنسی لینڈنگ کے بعد تمام مسافروں اور عملے کو بحفاظت نکال لیا گیا۔
ایئر انڈیا ایکسپریس کی فلائٹ IX 1132 نے ہفتے کی رات ساڑھے دس بجے ٹیک آف کیا تھا۔ یہ پرواز گیارہ بج کر بارہ منٹ پر دوبارہ بنگلور ایئر پورٹ پر اتار لی گئی۔
طیارے کے عملے کے ایک رکن نے انجن میں آگ دیکھ کر بنگلور میں ایئر ٹریفک کنٹرول کو مطلع کیا تھا۔
ایمرجنسی لینڈنگ کے بعد طیارے کے انجن میں لگی ہوئی آگ بجھادی گئی اور مسافروں کو متبادل پرواز کے ذریعے روانہ کیا گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ایئر انڈیا ایکسپریس کی ایک اور پرواز کو (جو بنگلور جارہی تھی) تکنیکی خرابی کے باعث تامل ناڈو کے شہر تروچراپلی میں اتار لیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں :
بھارتی طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ
بھارت سے دبئی جانے والے طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ، وجہ کیا بنی؟