کوئٹہ میں نقل مافیا کے خلاف محکمہ انسداد بدعنوانی نے کمر کس لی، امتحانی سینٹر میں پرچہ فروخت کرنے کے انکشاف پر ایک اسکول میں کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
ڈی جی انسداد بدعنوانی عبدالواحد کاکڑ اور کنٹرولر بورڈ عابدہ خان نے پرچہ فروخت کرنے کا انکشاف ہونے کارروائی کی۔
عبدالواحد کاکڑ نے آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہمیں شکایت ملی تھی کہ کئی ایسی سینٹرز ہیں جو فروخت ہوئے ہیں اور وہاں لڑکوں سے ایک خطیر رقم لے کر انہیں علیحدہ کمروں میں بٹھایا جاتا ہے اور انہیں ہر طرح کی (نقل سے متعلق) سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔
لاڑکانہ میں میٹرک امتحانات میں نقل تھم نہ سکی، انتظامیہ بری طرح ناکام
امتحانات میں نقل کے حوالے سے وزیر تعلیم پنجاب کے ہوشرُبا انکشافات
نقل کی کوریج پر اساتذہ آپے سے باہر، صحافیوں پر تشدد
انہوں نے کہا ’بس بہت ہوگیا، اب جو بھی ان معاملات میں ملوث پایا گیا ان کے خلاف ہم قانونی کارروائی کے بعد مقدمہ درج کروا رہے ہیں‘۔
اس موقع پر کنٹرولر بورڈ عابدہ خان کا کہنا تھا کہ ہم دن میں چھ سے سات وزٹ کر رہے ہیں، جہاں ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ غلط کام ہو رہا ہے ہم وہیں سے پیپرز سیل کرکے اپنے ساتھ لے آتے ہیں۔