سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، عالمی اور مقامی صرافہ بازاروں میں سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 2300 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 50 ہزار 400 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار972 روپے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 14 ہزار678 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 25 ڈالر کے اضافے سے 2 ہزار 439 ڈالر فی اونس ہوگیا۔