Aaj Logo

اپ ڈیٹ 19 مئ 2024 10:45am

مانسہرہ میں جیپ کو حادثہ، 7افراد جاں بحق

خیبرپختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں کیوائی کے مقام پر سیاحوں کی جیپ حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 2 خاتون سیاح جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جیپ شاہراہ کاغان کے کنارے سے گھر کے اوپر گری۔

کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے حکام کے مطابق مانسہرہ کے شوگراں روڈ پر حادثہ کا شکار ہونے والی بچیوں کا تعلق پوسٹ گریجویٹ کالج ہری پور سے ہے، جبکہ جاں بحق ہونے والی ایک طالبہ کا نام حلیمہاور ایک کا زرمینہ ہے۔

حکام کے مطابق حادثے میں تین پروفیسرز سمیت سات افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں پروفیسر ساجد جاوید، پروفیسر محمد بلال، عبدالبصیر، مقدس بی بی، مریم نور اور شازینہ بی بی شامل ہیں۔

Read Comments