حال ہی میں سوشل میڈیا پر صحافی عمران ریاض خان سے منسوب کچھ ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جن کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی تصویر منظر عام پر آنے کی خوشی میں عمران ریاض نے رقص کیا۔
مصطفیٰ چوہدری جو کہ ایک مزاحیہ اداکار ہیں، انہوں نے ویڈیو کے پھیلاؤ کو ہوا دی۔
انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’اگر عمران ریاض بھائی ڈانس کر رہے ہیں اور خود سے لطف اندوز ہو رہے ہیں تو کیا حرج ہے؟‘
جس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر سامنے آگئیں۔
ان ویڈیوز شئیر کرنے والوں میں صرف عمران ریاض کے مخالف ہی نہیں بلکہ حامی بھی شامل تھے۔
تاہم، جب اس ویڈیو کو فیکٹ چیک کیا گیا تو معلوم ہوا کہ وائرل ہونے والی ویڈیوز صحافی عمران ریاض کی نہیں بلکہ ان سے مشابہت رکھنے والے ایک شخص کی ہیں جو کہ بھارتی ہے۔
اس شخص کا نام وَرُن اروڑا ہے اور اس کی سفید داڑھی اور قد کی وجہ سے شبہ جاتا ہے کہ وہ عمران ریاض ہے۔
اس شخص کا تعلق بھارت سے ہے اور یہ سوشل میڈیا پر ڈانس کی ویڈیوز بھی بناتا ہے۔
عمران خان کی مزید تصویر جاری، لیک کرنے والا کون؟
تاہم، کچھ لوگوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جھوٹے دعوؤں کی تشہیر کے لیے اس شخص کی ویڈیوز کا استعمال کیا ہے۔