انٹرنیٹ پر دلچسپ اور حیرت انگیز خبریں تو بے حد ہیں، تاہم کچھ ایسی ہوتی ہیں کہ سب کی دلچسپی خوب سمیٹ لیتی ہیں۔
حال ہی میں ایک ایسے ہی بزرگ جوڑے نے سب کی توجہ حاصل کی ہے، جس کے عالمی ریکارڈ بنانے کی خبر سامنے آئی۔
امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا سے تعلق رکھنے والے ہربرٹ اور زیلمیر کی شادی 1924 میں ہوئی تھی، جو کہ آخری وقت تک جاری رہی تاہم 2011 میں شوہر ہربرٹ کا انتقال ہو گیا تھا، جس کے 2 سال بعد ہی زیلمیر بھی چل بسی تھیں۔
80 سے زائد سال تک ایک دوسرے کا ساتھ نبھانے والے اس جوڑے نے گریٹ ڈپریشن کے آفٹر افیکٹس بھی دیکھے، دوسری جنگ عظیم کو بھی اپنی آنکھوں سے دیکھا اور امریکی سماج میں سول رائٹس کی جنگ کے بھی چشم دید گواہ تھے۔
کامیاب جوڑا ہونے کے باعث ہربرٹ اور زیلمیز کو 2010 میں اُس وقت کے صدر باراک اوبامہ کی جانب سے صدارتی کمینڈیشن بھی دی گئی تھیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں کے درمیان پیار، محبت اور خلوص کی سب سے بڑی وجہ فیملی سسٹم، اور ایک دوسرے کے لیے سپورٹ اور احساس ہے۔
گھریلو ملازمہ کی شادی میں سعودی نوجوان کے قیمتی تحائف پر سب پریشان
جوڑے کی جانب سے 2008 میں گنیز ورلڈ ریکارڈ میں بھی جوڑے نے اپلائی کیا تھا، جبکہ اسی دوران جوڑا امریکہ بھر میں مقبول ہو گیا تھا۔
امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویوز میں جوڑے کا بتانا تھا کہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ اعتماد، یقین کے رشتے کو اہمیت دیتے ہیں، جبکہ مزاح، تفریح بھی اس رشتے کو جوڑے رکھے ہوئے ہے۔
تاہم 2011 میں ہربرٹ 105 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے، جبکہ ان کیم اہلیہ زیلمیر بھی 2013 میں انتقال کر گئیں۔ جبکہ مقامی طور پر انہیں خوش و خرم زندگی گزارنے والا جوڑا تو کہہ ہی رہے تھے تاہم ان کی خوشحال زندگی پر بری نظر لگنے کی بھی باز گشت تھی۔
جبکہ اس وقت لمبی ترین شادی کا ورلڈ ریکارڈ ایوگین اور دولوروس گلادو کے نام ہے جو کہ 81 سال سے شادی کے بندھن میں بندھے ہوئے ہیں۔