اسلام آباد میں مارگلہ پہاڑوں پر آگ لگ گئی، تیز ہوا سے آگ کی شدت میں اضافہ ہوا۔
رات گئے تک سی ڈی اے کی ٹیموں نے 70 فیصد آگ پر قابو پالیا تھا۔
انوائرنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے 150 سے زائد اہلکاروں نے آگ بجھانے کے آپریشن میں حصہ لیا۔
وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے رات گئے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ مارگلہ کے پہاڑوں پر لگنے والی آگ پر قابو پانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، وزارت موسمیاتی تبدیلی اور سی ڈی اے کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہیٹ ویو اور ہوا کی رفتار کی وجہ سے آگ کی شدت میں اضافہ ہوا، جانی نقصان سے بچنے کیلئے احتیاط سے کام کیا جا رہا ہے۔