کوئٹہ میں پیٹرول سستا ہونے کے باوجود عوام کو کوئی ریلف نہیں مل سکا ایرانی پیٹرول عام آدمی کی دسترس میں آچکا ہے۔
کوئٹہ میں ایرانی پیٹرول کی قیمت سو روپے فی لیٹر کم ہونے کے باوجود شہریوں میں کسی بھی بنیادی ضرورت کی چیز حاصل کرنے کی قوت خرید ختم ہوچکی ہے۔
کوئٹہ شہر کی ہر سڑک پر ایرانی پیٹرول بلا روک ٹوک فروخت کیا جارہا ہے ا سلئے پاکستانی پیٹرول پمپوں پر ویرانی کا عالم ہے لیکن مہنگائی کا جن بدستور بے قابو ہے۔
عوام بالخصوص چھوٹی گاڑیاں اور موٹر سائیکل چلانے والے اس اقدام کو خیر مقدم کررہے ہیں پاکستانی پیٹرول کی قیمت میں بھی واضع کمی آئی ہے لیکن اشیائے خوردونوش سمیت کسی بھی چیز میں کوئی ریلیف نہیں مل سکا ہے۔